پاکستان

سائرن بج گئے ،ایمرجنسی نافذ ،عوام کو خبردار کردیا گیا

 

راولپنڈی(آئی پی ایس)خطرے سائرن بج گئے ،ایمرجنسی نافذ ،عوام کو خبردار کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے قریب پہنچ گئی، جس کے بعد ڈیم انتظامیہ نے سائرن بجائے گئے اور ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔

انتظامیہ نے بتایا ک ڈیم سے 6 ہزار 6 سوکیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا اور دن 12 بجے تک خانپور روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ترناوہ پل کے مقام پردونوں اطراف سےٹریفک بندرہے گی اور نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔ڈیم کے قریبی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

دوسری جانب دریائے کابل میں نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی سطح ایک لاکھ 73 ہزارکیوسک ریکارڈ کی گئی۔

فلڈفارکاسٹنگ نے بتایا کہ 6 روز قبل دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 15 ہزار کیوسک تھا۔

دریائے سندھ میں تربیلا،کالاباغ ،چشمہ کےمقام پرپانی کابہاؤمعمول پرآناشروع ہوگیا ہے ، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1لاکھ 69 ہزارکیوسک ریکارڈ ہوا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker