اہم خبریںپاکستان

خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں میں ایک نئی ہاؤسنگ سکیم کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اس مجوزہ رہائشی منصوبے پر غورو خوض کیا گیا۔
بنی گل ٹاؤن شب کے نام سے مجوزہ رہائشی منصوبے کو بنوں لکی روڈ سے متصل جنوبی حصے میں قائم کیا جائے گا، جس میں دور جدید کی تمام شہری سہولیات دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ نے پروانشل ہاؤسنگ اتھارٹی کے بورڈ کا اجلاس جلد کو بلا کر باقاعدہ منظوری لینے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker