ٹیکنالوجی

شیاؤمی 12 ٹی اسمارٹ فون میں 108 ایم پی ٹرپل کیمرے کا انکشاف

 

ہم جانتے ہیں کہ شیاؤمی جلد ہی اپنا نیا اور جدید فون 12 ٹی کے نام سے پیش کرے گا اور اب اس کی بعض تفصیلات جاری کی گئی ہیں جو بہت دلچسپ ہیں۔

اسے شیاؤمی ٹی 12 سیریز کا نام دیا گیا ہے اور اس کی کچھ تفصیلات میں سب سے اہم کیمرہ فون کے آپشن شامل ہیں۔

شیاؤمی کی مصنوعات کے متعلق رپورٹ دینے والی ایک مخبر ویب سائٹ نے کہا ہے کہ یہ ایک درمیانی قیمت کا بہترین فون ہوسکتا ہے۔ پروسیسر کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس میں میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی 8100الٹر ایس او سی پروسیسر نصب ہوگا۔ یہ چپ سیٹ 5 نینومیٹر چپ سیٹ بھی ہے جو اس میدان میں جدید ترین اختراع بھی ہے۔

اس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج ہے جبکہ پرائمری کیمرہ 108 میگا پکسل کا ہے۔ اس میں سام سنگ سے مستعار لیا گیا ایک جدید سینسر بھی نصب ہے۔ دوسرا کیمرہ 8 میگاپکسل ااور مائیکروکیمرہ 2 میگاپکسل تک کا ہے۔اب تک اس کی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker