
اسلام آباد(آئی پی ایس)موٹروے پولیس نے صوابی کے قریب بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس نے سڑک کے کنارے گاڑی کھڑی دیکھی، مدد کے غرض سے جب موٹروے پولیس گاڑی کے قریب پہنچی تو ،گاڑی میں کوئی شخص موجود نہ تھا۔
ترجمان کے مطابق انتظار کرنے کے باوجود جب کوئی شخص موقع پر نہ پہنچا تو گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 35 پیکٹ افیون اور 7 پیکٹ چرس برآمد ہوئیں۔
مزید قانونی کارروائی کے لیے منشیات اور گاڑی اینٹی نارکوٹکس فورس پشاور کے حوالے کردی گئی ۔





