پاکستان

دریائے چناب میں سیلابی ریلا، کئی دیہاتوں کا شہروں سے رابطہ منقطع

چنیوٹ(آئی پی ایس)دریائے چناب میں سیلابی ریلے کی وجہ سے متعدد دیہاتوں کا شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ دریائے چناب سے ایک لاکھ 12 ہزار 586 کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

 

 

سیلاب کی وجہ سے لودیا، تاجہ کوٹ، لنگاہ والا، ساہمل، برج عمر سمیت 10 دیہات کا شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، اور مختلف علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں۔پانی قبرستانوں میں بھی داخل ہو گیا اور سیلاب کے باعث سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آ گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker