اہم خبریںپاکستانکھیل

پاکستان ، سری لنکا دوسرا ٹیسٹ کل سے گال میں کھیلا جائے گا

کولمبو(آئی پی ایس )پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا۔

گال انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن کیا۔ پریکٹس سیشن میں بابراعظم، سرفرازاحمد، شان مسعود، سعود شکیل اور فہیم اشرف شریک ہوئے جبکہ فواد عالم، یاسر شاہ، نعمان علی اور حارث رف نے بھی ٹریننگ میں حصہ لیا۔ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے آرام کیا۔

انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا ری ہیب جاری ہے اور انہوں نے جم سیشن میں شرکت کی۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریزمیں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔کل کے ٹیسٹ کے حوالے سے کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور شاہین آفریدی کی جگہ نعمان علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker