پاکستان

’’عوام کو سبزباغ دکھا کراندھیرے میں لے جائو اور پھر خون کردو‘‘

 

لاہور(آئی پی ایس)’’پیپلزپارٹی کے جھنڈے کے رنگ سے ظاہر ہےعوام کو سبزباغ دکھا کراندھیرے میں لے جائو اور پھر خون کردو‘‘

تفصیلات کےمطابق امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ریاست کے ادارے نے چند لوگوں کی درخواست پر ایسا فیصلہ سنایا، ان کو معلوم ہی نہیں ہوا کیا ہے قوم سڑکوں پر بیٹھی ہے ان کو پروا ہی نہیں، ان کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں خرید و فروخت جاری ہے، ان کی درخواست پر الیکشن ملتوی کردیا گیا، ٹی ایل پی نے ایماندار لوگوں کو کھڑا کیا ہے، یہ کارکنان مایوس ہونے والے نہیں ہیں، اوپر کوئی شریف ہو یا بدمعاش ہو، ان سے یہ گھبرانے والے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کو چاہیے تھا کہ بارش میں الیکشن ہوتے، قوم کو معلوم ہوتا کہ 14 سال سے جنہوں نے لوٹا ہے لوگ ان کو ووٹ دیتے ہیں یا نہیں، کروڑوں روپے دئیے جارہے تھے کہ ہمارے حق میں بیٹھ جائیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن وقت پر کروائیں۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ اگر تم بھاگتے ہو تو پھر بھاگو، پیپلز پارٹی جمہوری جماعت نہیں ہے، اس کے جھنڈے کے رنگ سے ظاہر ہوتا ہے سبز باغ دکھا کر اندھیرے میں لے جاکر لوگوں کا خون کرتے ہیں، اگر اس طریقے سے الیکشن لڑنا ہے تو یاد رکھو لبیک والے الیکشن لڑ سکتے ہیں، الیکشن کمیشن کے پیچھے نہیں چھپو۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker