اہم خبریںپاکستان

دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی، 19خواتین جاں بحق

صادق آباد (آئی پی ایس ) دریائے سندھ میں 100 باراتیوں سے بھری ایک کشتی الٹنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں ایک کشتی کے ذریعے تقریبا 100 مسافر بارات لے کر کھروڑ سے ماچھکہ آرہے تھے کہ ماچھکہ کے قریب کشتی الٹ گئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گرنے والوں کی بڑی تعداد کو بچالیا تاہم متعدد افراد ڈوب گئے جن میں سے تاحال 19 لاشیں نکال لی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں اب تک 19 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، نکالی گئی لاشیں خواتین کی ہیں، باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد سوار تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچالیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker