
لاہور (آئی پی ایس )اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ 30 سال کی سیاست میں میں میرا نظریہ رہا ہے کہ جو اللہ کی رضا ہو وہ ہوکر رہتا ہے، اللہ نے ناممکن کو ممکن کردیا ہے، مونس کوکریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ محنت عمران خان نیکی، میں نے بہت ضمنی الیکشن جیتے ہیں پر عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال بنائی اور اپنی انرجی کا بھرپور استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنیکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، میں مشورہ ضرور دوں گا لیکن عمل عمران خان کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں، ہوتے رہتے ہیں، مریم نواز نے اچھی بات کہی کہ ہار مان لی جائے، 22 جولائی کے حوالے سے شریف خاندان کے لیے مشورہ ہے کہ یہ خود آکر کہیں کہ ہم الیکشن نہیں لڑتے بلکہ مل کر چلتے ہیں ۔پرویز الہی کا مزیدکہنا تھا کہ الیکشن ہم جیت چکے ہیں تو اب الیکشن کے عمل پر کیڑے نہیں نکال سکتے۔





