
اسلام آباد(نئیر علی سے )نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری، وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم بحال، وفاقی حکومت نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، وزیر اعظم لیب ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ طلبا کو لیب ٹاپ فراہم کئے جائیں گے،وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم نوازشریف کے دور میں 2013 میں شروع کی گئی تھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم کو بند کردیا تھا، اسکیم کے تحت پوسٹ گریجوایٹس اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ مفت فراہم کئے جائیں گے،اس حوالے سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز شیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ، ہر پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو عالمی معیار کے لیپ ٹاپ وفاقی حکومت سے ملے گا،انڈر گریجوایٹس کے فرسٹ ائر سے فورتھ ائر کے طلبا میں میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، ،بلوچستان کے طلبا کا کوٹہ لیپ ٹاپ اسکیم میں ڈبل کر دیا گیا ہے، لیپ ٹاپ اسکیم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بحال کی گئی، لیپ ٹاپ اسکیم میں معذور افراد اور خواتین کا کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا،،لیپ ٹاپ سرکاری یونیورسٹیز کے طلبا میں تقسیم کئے جائیں گے، لیپ ٹاپ اسکیم میں اعلی کارکردگی کے حامل طلبا کو ترجیح دی جائے گی، لیپ کی فراہمی کا مقصد انٹرنیٹ کی گھر گھر رسائی میں آسانیاں فراہم کرنا ہے، 2013 سے شروع ہونے والے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کو بھی بحال کردیا گیا ہے،اب یوتھ سے متعلق تمام اسکیمز وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہی ہوں گی ، وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے ثمرات نئی جدت کے ساتھ نئی نسل تک پہنچائیں گے۔





