اہم خبریںپاکستان

ایس پی پوٹھوہار کی عید پر اہلکاروں کوفول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(آئی پی ایس )عید الاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کے سلسلہ میں ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا ڈویژن کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ پوائنٹ کا دورہ، ڈیوٹی پر تعینات افسران واہلکاروں کوفول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ایس پی رانا عبدالوہاب نے کہا کہ علاقہ بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے، ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے شہریوں اور گاڑی و موٹرسایئکلز کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،حالیہ سیکورٹی صورت حال میں شہریوں کے جان ومال کی حفاظت اور فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker