
اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہریار خان کی پشاور روڈ پر غیر قانونی مویشی منڈی کے خلاف کارروائی،تقریبا 20 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ مویشیوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔سڑک کے اطراف غیر قانونی خریدو فروخت پر پابندی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق ترنول کے گردو نواح میں روڈ کو کلئیر کر دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی نگرانی میں ٹیمیں غیر قانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔ لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ منظور شدہ منڈیوں سے ہی جانور خریدیں۔ جی ٹی روڈ پر مزید کارروائی کے لئے ٹیمیں ایکشن لے رہی ہیں۔






