پاکستان

بھارتی طیارہ پاکستان کی حدود میں آگیا

 

کراچی(آئی پی ایس)بھارتی طیارہ پاکستان کی حدود میں آگیا ،کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

 

بھارت کی ایک نجی ائیرلائن کے طیارے کوفنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ 737 کے کپتان نے فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔اجازت ملنے پرکپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker