پاکستان

پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کو حادثہ

 

خان پور (آئی پی ایس) پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث ڈاون ٹریک آمدورفت کے لیے معطل ہو گیا۔

حادثہ سٹی پھاٹک کے قریب پیش آیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ پٹڑی سے ٹرین اترنے کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کو بحال ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگیں گے، ریلیف ٹرین کو روہڑی سے جائے حادثہ کیلئے روانہ کردیا گیا۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker