
پشاور (آئی پی ایس )پشاور پولیس سٹریٹ کرائمز کے خاتمہ کیلئے سر گرم عمل، نواحی علاقوں سمیت اندرون شہرمیں سر گرم چار خطرناک گروہ گرفتارکر لئے گئے ،تھانہ خزانہ، شاہ پور، چمکنی اور تھانہ ریگی پولیس کاروائی کے دوران مجموعی طور پر 17 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔
ملزمان میں سے ایک پولیس اہلکار بھی ہے جس کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ایس ایس پی آپریشنز لیفٹیننٹ کمانڈر (ر)کاشف آفتاب عباسی کے مطابق ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے ملزمان اسلحہ کی نوک پر موبائل فونز چھیننے میں ملوث ہیں ملزمان میں موبائل فون لاک کھولنے اور آئی ایم ای آئی نمبرات تبدیل کرنے والے آئی ٹی ایکسپرٹ بھی شامل ہیں، چھینے گئے موبائل فونز کا لین دین کرنے والے ریسورز بھی شامل ہیں، قیمتی موبائل فونز کو افغانستان سمگل کیا جاتا تھا
مجموعی طور پر 172 عدد موبائل فونز، 17 لاکھ سے زائد نقد رقم برآمد، ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل سمیت آئی ایم ای آئی نمبرات تبدیل کرنے میں استعمال ہونے والے کمپیوٹر اور 14 عدد سکرین بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزمان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔





