پاکستان

’’نوازشریف نے مطلب پڑنے پرآرمی چیف کے آگے گھٹنے ٹیکے‘‘

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے نوازشریف پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے تمام آرمی چیفس کیخلاف لڑائی لڑی مگر مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے بھی ٹیکے ۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف کو فوج اور اس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا، پاکستان کے تمام آرمی چیفس کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔

امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے، عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی، اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پنجاب میں آئین کے برخلاف دو اجلاس ہو رہے ہیں جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker