
اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق وزیراعظم پاکستان اور دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 69 ویں سالگرہ 21 جون کوآزادکشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان بھر میں انتہائی عقیدت و احترام، نظریاتی جوش و جذبے سے منانے کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا۔
قائد انقلاب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے موقع پر صبح مساجد شریف اور گھروں میں قرآن پاک کی تلاوت اور فاتحہ خوانی سے کیا جائے گا اور یومِ ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹ کر پروقار اجتماعات سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔





