اہم خبریںپاکستان

سعودی سفیر کی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات ،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی کی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات ،پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت،سعودی سفیر کی رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد ، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے تین ارب ڈالررول اوور کرنے پرسعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ اور برادرانہ ہیں۔ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شیریفین سے بے پناہ عقیدت اورمحبت رکھتے ہیں۔ سعودی عرب نے پاکستان کے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ دل کھول کر مدد اور معاونت کی ہے۔ سعودی حکومت کی طرف سے تین ارب ڈالر کا رول اوور پاکستان کی معیشت کے استحکام کیلئے انتہائی ناگزیر تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ سعودی عرب پاک سعودیہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم اورانکے وفد کے سعودی عرب دورہ کیلئے ا نتظامات پربھی سعودی حکومت اورسفارتخانے کے ممنون ہیں۔اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان سے اس سال اکیاسی ہزارسے زائد عازمین فریضہ حج ادا کرینگے رواں سال؛ حج کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں پاکستان کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کا آغاز ہوچکا ہے،وزیر داخلہ نے سعودی سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان میں 2011 میں قتل ہونے والے سعودی سفارتکار حسن القہطانی کے مجرمان کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔ قتل واقعے میں ملوث تمام مجرمان کے ایف آئی اے کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔ مجرمان کو پکڑنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ پاک سعودی تعلقات خراب کرنے کی کسی بھی کو سازش کو ملکر ناکام بنائیں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker