پاکستان

ڈیل ہوئی یا نہیں ؟ پی ٹی آئی حکومت سے بات چیت کیلئے تیار

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کوئی شدت پسند گروہ نہیں ہے جو بات نہ کرے ،

 

حکومت پہلے الیکشن کا شیڈول دے پھر ہم بات چیت کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب بغیر حکومت کے چل رہا ہے اور حمزہ شہباز غیر قانونی طریقے سے وزیراعلی بنے ہیں ،حمزہ شہباز کا مقدمہ روزانہ کی بنیاد پر چلنا چاہیے۔

 

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلی نہیں رہے اور حمزہ شہباز کے پاس اب اکثریت بھی نہیں رہی ۔پنجاب کے لوگوں کو آئینی حق سے محروم نہ کیا جائے ۔پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ کوئی عزت دار شخص موجودہ سسٹم کے ذریعے عہدہ قبول نہیں کرے گا۔

 

الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 کو معطل کر دیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ کسی طرح غیر آئینی انداز سے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی رہنے دیا جائے۔ہم مذاکرات کے ذریعے ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاہم اب سپیکر کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ ہمیں طلب کر کے ہماری رائے لیں اور جب سپیکر کے پاس رائے لینے کا اختیار ہی نہیں تو اراکین ان کے پاس کیوں جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker