پاکستان

نیا چیئرمین نیب کون ہوگا؟نام پر اتفاق ہوگیا

لاہور(آئی پی ایس)چیئرمین احتساب بیورو(نیب) کی تعیناتی کیلئے جسٹس(ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے،

 

 

آصف زرداری نے مقبول باقر کانام تجویز کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس کی مدت دو جون کو ختم ہو رہی ہے اس کے ساتھ ہی موجودہ چیئرمین احتساب بیورو جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی مدت ملازمت ختم ہو جائے گی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان مشاورت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام فائنل کر دیا گیا ہے۔

 

سابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہبازشریف سے احتساب بیورو کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کی ذرائع کے مطابق مقبول باقر کا نام سابق صدر آصف زرداری نے تجویز کیا تھاجبکہ فواد حسن فواد کے نام کی تجویز نواز شریف نے بھجوائی لیکن نیب میں کیسز ہونے کی وجہ سے فواد حسن فواد پر اتفاق نہیں ہوسکا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker