پاکستان

اسلام آبادہائیکورٹ: فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث جہلم میں درج مقدمے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری اور فراز چودھری کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

 

سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ان کے بھائی فراز چوہدری حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

عدالت نے فواد چوہدری اور ان کے بھائی فراز چوہدری کی دس روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

 

عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔عدالت نے چھٹی کے روز فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے پولیس کو فواد چوہدری اور فراز چوہدری کی گرفتاری س روک دیا عدالت نے فواد چوہدری اور فراز چوہدری کو دس روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker