پاکستان

راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ

راولپنڈی(آئی پی ایس) تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر حکومت نے اگلے 6 روز تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دوبارہ اسلام آباد مارچ کال کے بعد حکومت نے راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری کو بھی واپس جانے سے روک دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دوبارہ مارچ کیا تو راولپنڈی ڈویژن کو 12 گھنٹوں میں سیل کردیا جائے گا، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون اور کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker