پاکستان

پی ٹی آئی کارکنان کوہراساں کرنے کا معاملہ بھی حل ہو گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے اور وکلا کو عدالتوں سے روکنے کے خلاف درخواست نمٹا دی ،

 

پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے بابر اعوان سے مکالمہ کیا کہ یہ کیس تو اب ختم نہیں ہوا جس پر بابر اعوان نے کہا کہ یہ کیس ختم ہوا مگر میں کچھ کہنا چاہتا ہوں ہمارے کارکنان کو بری طرح زخمی کردیا گیا جس پر عدالت نے کہا کہ یہ درخواست تو اب ختم ہوئی سیاسی جماعتوں احتجاج کرتے ہوئے بھی دیکھنا چاہیے

 

اس موقع پر بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ آئین میں ہر شہری کو احتجاج کا حق حاصل ہے ،ہمارے طرف متاثرین ہیں دوسرے طرف گواہ پولیس اور تھانہ ہے اسلام آباد پولیس گھروں بغیر کسی طریقے میں داخل ہوئے جس پر عدالت نے کہا کہ اگرکسی نے ڈی چوک میں احتجاج کرنا تھاتو اسے ہٹانا پولیس کا کام تھا،تمام سیاسی جماعتیں بڑی ذمہ دار ہیں اور اپنا کام قانونی طور پر حاصل کرتے ہیں ریاست کو تشدد یا حق تلفی نہیں کرنا چاہیے ۔عدالت نے پی ٹی آئی اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹا دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker