
اسلام آباد(آئی پی ایس)پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور وفاقی وزیر شیری رحمن نے عمران خان کی 6 دن کی مہلت کو فیس سیونگ قرار دے دیا۔
ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ کارکنان کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت دے کر عمران خان نے توہین عدالت کی، وہ آئین اور قانون کی سرے عام دھجیاں اڑا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، گرین بیلٹ میں آگ لگائی گئی۔انہوںنے کہا کہ 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لانے کے دعویداروں کے ساتھ صرف چند ہزار فسادی تھے، بڑی تعداد میں لوگوں نے عمران خان کی فساد کی کال کو مسترد کردیا۔شیری رحمن نے کہا کہ عوام کا انتشار اور فساد کی سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عمران خان کارکنان کو فساد پر اکسا کے خود کنٹینر سے بنی گالہ چلے گئے۔





