پاکستان

آئندہ 48گھنٹوں میں پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)دریاوں میں پانی کا بہاو مسلسل کم ہونے کے باعث تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا ہے ۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں میں پانی کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے ،درجہ حرارت گرنے سے گلیشئر پگھلنے کا عمل سست روی کا شکار ہے،انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا)کے مطابق رواں سال 5ماہ میں تربیلا ڈیم دوسری بار ڈیڈ لیول پر پہنچا ہے ،منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے پانی کا ذخیرہ صرف ایک لاکھ ایکٹر فٹ رہ گیا ہے یہ ذخیرہ 2دن میں ختم ہو جائے گا۔

 

ارسا کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 68ہزاراور اخراج 78ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 32ہزاراور اخراج 34ہزار کیوسک ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker