پاکستان

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی طلب 25 ہزار 500 میگا واٹ ہے جبکہ سپلائی 18 ہزار 500 میگاواٹ ہورہی۔نجی بجلی گھروں سے 9500 میگاواٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے جبکہ پن بجلی گھروں سے 1200 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ ونڈ اور سولر سسٹم سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔

 

بجلی کا شارٹ فال ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پورا کیا جا رہا ہے، شہری علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 8 سے 9 گھنٹے ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 12 گھنٹے تک کی جارہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت تمام تر کوششوں کے باوجود بھی بجلی کی پیداوار کو بڑھانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker