اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان کی شوبز انڈسٹری بالی وڈ کی نسبت زوال پزیر ہے ۔پاکستانی فلموں کو بالی وڈ فلموں کی طرح سکوپ بھی نہیں ملتا ۔پاکستانی عوام کی بڑی تعداد آج بھی پاکستان کے سینما گھروں کو آباداور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں مگر مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستان کی شوبز انڈسٹری زوال پزیر ہی نظر آئی گزشتہ سالوں میں کئی نئے چہرے شوبز کی دنیا میں نظر آئے۔ اور مستقبل میں بھی نئے آنے والے نوجوان چہروں میں کامیابی اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کو پھر سے ابھارنے کی اور کامیابی کی طرف لے کے جانے کی صلاحیت نظر آتی ہے۔نئے آنے والے چہروں میںپاکستا ن کے خوبصورت علاقے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آ با د سے تعلق رکھنے والے ملک عمیر نصیر جو کہ بچپن سے ہی اداکاری اور ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اپنی پیاری آواز میںگانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں ۔اپنے سکول کالج اور یونیورسٹی میں بھی مختلف پروگرامز میں آپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔اب پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت ذیادہ ٹیلنٹ موجود ہے جن کو آگے لایا جائے تو پاکستان شوبز انڈسٹری کو دنیا میں ایک کامیاب شوبزانڈسٹری بنانے میں اہم کردار اداکیا جاسکتا ہے ۔پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صرف اسے نوجوان اور خوبصورت چہروں کو آگے لانے کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے جو کہ اپنی لگن اور شوق کے ساتھ پاکستان شوبزانڈسٹری کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ۔ملک عمیر جیسے ایسے بہت سے ابھرتے ہوئے چہرے ہیں جو شوبز کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کو منواسکتے ہیں اور پاکستان انڈسٹری کے لئے بہتر مستقبل ثابت ہوسکتے ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کو بھی اسے خوبصورت نوجوان چہروں کی ضرورت ہے جو کے انڈسٹری کو مستقبل میں ایک بہتر اورکامیاب شوبز انڈسٹری بنائیں ۔