
اٹک (آئی پی ایس)صبح صبح بری خبر آگئی ،دھماکے میںمتعدد افراد زخمی
اٹک میں گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اٹک میں حمزہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا جس کے نیتجے میں میاں بیوی اور 3 بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ آگ بجھانے کا عمل بھی جاری ہے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 2 فائر وہیکلز مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں بھی گھر میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں قاری عطاء اللہ، اسماء ،11سالہ بچی عتیقہ اور ایک سالہ بچہ محمد شامل ہیں، تمام زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا تھا اور مزید طبی امداد فراہم کی جارہی تھی۔





