
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی نے کہا ہے کہ حکومت کروڑوں روپے اشتہارات پر خرچ کررہی ہے ،کیا یہ قوم کے ٹیکس کے پیسوں کا احسا س ہورہا ہے ؟
اپنے ایک ٹوئٹ میں افتخار درانی نے کہا کہ متعدد وزرا عظم اور وزیر خزانہ پر مشتمل تجربہ کار ٹیم خزانہ خالی کرنے کے بعد کروڑوں روپے خرچ کر کے یہ بتانے کے لیے اشتہار دے رہی ہے کہ خزانہ خالی ہے! کیا یہ احساس ہے قوم کے ٹیکس کے پیسوں کا؟





