
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے،جواس ملک کیساتھ ہوا وہ ایک دوماہ میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔
یہ اعتراف مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےکیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام چاہتےہیں جنہوں نےملک کایہ حشرکیاان کااحتساب ہو،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےکرپشن کی ہےان کابھی احتساب ہو،اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ ملک کے مستقبل کیلئے ہیں ، حکومت کوشش کررہی ہےحالات پرقابوپایاجاسکے۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ چار سال میں عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کر دی ، عمران خان ہر جلسے میں نئی کہانی لے کر آتے ہیں ، ملک کہانیوں سے نہیں چلتے ۔





