
اسلام آباد(آئی پی ایس)نوازشریف کب واپس آئیں گے ؟وفاقی وزیر نے لیگی متوالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انشاء اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان ضرور آئیں گے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ابھی انکی صحت کے مسائل ہیں تاہم قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت سے ہونگے۔اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کرانے کے لیے چھ سات ماہ کا وقت مانگا ہے۔





