پاکستان

رانا ثنا اللہ نے ایسا کیا کہاکہ شیریں مزاری پھٹ پڑیں

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی ہمیں دھمکی دینے کی جرأت کیسی ہوئی ؟۔
نجی ٹی وی کے مطابق شیریں مزاری نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں سازش نہیں ہوئی ، سازش ہوئی ہے ، امپورٹڈ حکومت بھارت کے ساتھ تجارت بحال کررہی ہے ، پاکستان نے مشن میں ٹریڈ افسر تعینات کر دیا ہے ، بیرونی سازش کا نتیجہ یہ نکلا کہ معیشت گر گئی ہے ۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے صاف کہہ دیا ہے کہ جب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھیں گی پیکیج نہیں ملے گا، عمران خان نے دورہ روس اس لئے کیا تھاکہ گندم اور تیل سستے مل رہے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker