اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر سے 50 ہزار فالورز غائب ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز گل نے اپنے 50 ہزار ٹوئٹرفالورز غائب ہونے کی تصدیق کی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ میرے 50 ہزار ٹوئٹر فالورز ایک دم غائب ہوگئے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ان کو بھی کوئی مقصود چپڑاسی ٹکر گیا ہوگا ۔





