پاکستان

امپورٹڈ وزیر کی سی پیک پر سیاست اور غلط بیانی شرمناک ہے،اسد عمر

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے سینئر وزیر کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاست اور غلط بیانی نرم سے نرم الفاظ میں بھی شرمناک ہے۔

 

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کے سینئر وزیر کی جانب سے اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاست اور غلط بیانی نرم سے نرم الفاظ میں بھی شرمناک ہے،امپورٹڈ وزیر منصوبہ بندی سے درخواست ہے کہ وہ نوجوانوں کو اس طرح سے کھیلوں کے موقع بلکل نہ دیں جیسے انھوں نے اپنے پچھلے دور میں دئیے،

 

اسد عمر نے کہاکہ امپورٹد وزیر منصوبہ بندی نے پچھلے دور میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں دی تو نیب کو 6 ارب سے زائد کے مقدمے کی تحقیقات کرنا پڑ گئیں،اسد عمر نے کہاکہ سی پیک کے بارے میں امپورٹڈ وزیر منصوبہ بندی کا بیان سفید جھوٹ اور قومی اہمیت کے منصوبے پر سستی سیاست کی بھونڈی سی کوشش ہے،

 

اسد عمر نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت اپنے آقاوں کے اشاروں پر چین سے تعلقات محدود کرنے کے ایجنڈے پر آئی ہے،اسد عمر نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو چین کے حوالے سے دئیے گئے ایجنڈے کی تفصیلات امریکی دفاعی تجزیہ نگار ربیکا گرانٹ نے بیان کی،اسد عمر نے کہاکہ حقائق دیکھنا چاہیں امپورٹڈ وزیر منصوبہ بندی کو تحریک انصاف کے دور میں سی پیک میں غیر معمولی توسیع نظر آئے گی،اسد عمر نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور میں زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کو سی پیک میں شامل کیا گیا،اسد عمر نے کہاکہ مغربی راہداری کی تعمیر سے لے کر بڑے صنعتی زونز کے قیام کے حوالے سے سی پیک میں غیر معمولی کام کیا گیا،اسد عمر نے کہاکہ امپورٹڈ وزیر منصوبہ بندی عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں ترک کریں،اسد عمرنے کہاکہ یہاں وہاں کی باتیں کرنے کی بجائے امپورٹڈ وزیراعظم کو ملک میں نئے انتخابات کا مشورہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker