
راولپنڈی(آئی پی ایس)سٹیٹ لائف مال روڈ راولپنڈی میں افسر شاہی کے نامناسب رویے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پالیسی ہولڈر کو خوار کیا جاتا ہے چھوٹے چھوٹے اعتراضات لگا کر مختلف فلور کے چکر لگوائے جاتے ہیں
ٹیلی فون ایکسچینج آپریٹر سرے سے فون اٹینڈ ہی نہیں کرتا اور جو ایکسٹینشن نمبر ملایا جائے تو وہاں سے کوئی فون اٹینڈ نہیں ہوتا یعنی عام سی معلومات بھی فون پر دستیاب نہیں ہوتی ہے – دفتر میں موجود لوگوں کے مطابق ایسے لگتا ہے کہ ہم کسی اور ملک سے آئے ہیں ہم لاکھوں روپے دینے کے باوجود انکے ہتک آمیز رویے کو بھی برداشت کرتے ہیں حکام بالا اس رویہ کا نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔





