بین الاقوامی

چین پاکستان دوستی کو نقصان پہنچانے کے لیے مذموم کوشش کامیاب نہیں ہو گی

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان استوار چاروں موسموں کی دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گہرائی تک اتر چکی ہیں اور اس معاملے پر پاکستانی حکومت اور اپوزیشن کا اتفاق رائے ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ
چین پاکستان دوستی کو نقصان پہنچانے کے لیے دہشت گردی کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔وا ضح رہے کہ
جامعہ کراچی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستانی صدر اور وزیرِ اعظم سمیت اعلی سطحی حکومتی اور پارٹی رہنما اظہارِ تعزیت کے لیے پاکستان میں چینی سفارت خانے گئے ۔ پاکستان میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker