بین الاقوامی

چین کی لاجسٹک صنعت کی صورتحال کا انڈیکس اپریل میں 43.8 فیصد رہا

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے ایک رپورٹ جاری کی جس کے مطابق اپریل میں چین کی لاجسٹک انڈسٹری کی صورتحال کا انڈیکس 43.8 فیصد تھا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 4.9 فیصد کم ہے۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اپریل کے آخر سے، مرکزی اور مقامی حکومتوں نے تمام سطحوں پر سامان کی نقل و حمل کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ اس وقت ملک میں وبائی صورت حال پیچیدہ ہے۔ یہ صورت حال معمول پر آنے کے بعد ایکسپریس ڈلیوری آؤٹ لیٹس کو تیزی سے کھولا جائے گا۔
صنعتی ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ معیشت کی ترقی کے لیے ہموار لاجسٹکس سپلائی چین کی ضمانت دینا اشد ضروری ہے، وبا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، اور کم سے کم اقتصادی نقصان کے ساتھ تیر رفتار ی سے سماجی استحکام کو یقینی بنایا جائے، صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار بہاؤ کو یقینی بنایا جائے ، اور پیداوار کی بحالی اور اقتصادی بحالی کی مناسب رفتار کو برقرار رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker