بین الاقوامی

چین کی روس یوکرین تنازع پر امریکہ کے چین سے متعلق غلط بیانات کی تردید

امریکہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے امریکی محکمہ خارجہ کے اس بیان کی تردید کی کہ نام نہاد چینی حکام اور میڈیا روس کے "پروپیگنڈے، سازشی نظریات اور غلط معلومات کو پھیلا رہے ہیں اور فروغ دے رہے ہیں۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر چین کا موقف منصفانہ، معروضی اور حقائق کے مطابق ہے۔ جب غلط معلومات پھیلانے کی بات آتی ہے تو امریکہ کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ گزشتہ برسوں کے دوران امریکہ نے عراق، افغانستان اور شام میں جنگیں شروع کیں جن میں 3 لا کھ 35 ہزار عام شہری مارے گئے۔یہ غلط معلومات نہیں ہیں۔ دنیا کے بیشتر ممالک روس اور یوکرین کے درمیان تنازعات کو بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی وکالت کرتے ہیں اور حالات کو کشیدہ اور کنٹرول سے باہر ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے۔یہ بھی غلط معلومات نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نومبر 2021 میں امریکہ نے بائیولوجیکل ویپن کنونشن کے رکن ممالک کی کانفرنس میں ایک ورکنگ پیپر پیش کیا جس میں اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ یوکرین میں امریکہ کی 26 حیاتیاتی لیبارٹریز اور دیگر کوآپریٹو تنصیبات موجود ہیں۔ مارچ 2022 میں، امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری کردہ "حقیقت کی دستاویز” سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین میں امریکہ کے 46 "کوآپریٹو تنصیبات” ہیں۔ یہ غلط معلومات نہیں ہیں۔ امریکہ کو اقوام متحدہ اور حیاتیاتی ہتھیاروں کے کنونشن کے فریم ورک کے تحت مشترکہ طور پر معائنہ قبول کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker