"ارتھ سمٹ مشن 2022” کی چینی سائنسی مہم کی ٹیم نے 8,848 میٹر بلند ،ماؤنٹ چومولانگما کو کامیابی سے سر کر لیا۔ ٹیم کے ارکان دو گروپس میں یہاں تک پہنچے ، پہلی ٹیم دن دوپہر 12بجکر 22 منٹ ہر چوٹی پر پہنچی اور باقی ٹیم تقریباً 1 گھنٹے بعد ان کے ساتھ شامل ہوئی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطا بق
مشن نے بدھ کی صبح ٹیم کے 13 کوہ پیماؤں کے ساتھ 8,000 میٹر سے اوپر اپنی پہلی پیش قدمی کی، اور ان میں سے 5 نے چین-نیپال سرحد پر صبح تقریباً 11بج کر 11منٹ پر 8,800 میٹر کی بلندی پر دنیا کا سب سے اونچا آٹومیٹک میٹرولوجیکل اسٹیشن تعمیر کیا۔
270 سے زائد ارکان کے ساتھ سولہ ٹیمز نے 28 اپریل کو مہم کا آغاز کیا تھا۔ تاہم مشکل حالات کے باعث تمام ریسرچرز کی بجائے صرف 13 کوہ پیماؤں نے ماؤنٹ چومولانگما کی چوٹی کو سر کرنے کی آخری مہم مکمل کی۔