پاکستان

مسجد نبوی واقعہ : مفتی منیب کا بڑا انکشاف

کراچی(آئی پی ایس) روضہ اقدس کی حرمت کی پامالی پر رد عمل میں مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بعض لیڈروں کے پیشگی بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی پہلے سے منصوبہ بندی تھی۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق مفتی منیب الرحمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حرمتِ نبوی کو پامال کرنے والوں، اس کی ترغیب دینے والوں اور اس پر خوشی کا اظہار کرنے والوں پر وبال نازل ہوگا۔انھوں نے کہا ہم حرمِ نبوی اور رسول اللہ ۖ کے روضہ اقدس کی حرمت کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس ناپاک اقدام نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا۔انھوں نے سیاست دانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ اپنی سیاسی خباثتیں مسجدِ نبوی میں لے گئے، شیخ رشید اور ان کے بھتیجے نے اس سانحے پر خوشی کا اظہار کیا،

 

ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ نعرے کسی کی حمایت میں ہوں یا مخالفت میں، کسی بھی صورت میں ان کا جواز نہیں ہے، قرآنِ کریم کی سور الحجرات میں آدابِ بارگاہِ مصطفوی نہایت وضاحت سے بیان کیے گئے ہیں، وہاں تو حضور کی بارگاہ میں سلام پیش کرتے وقت بھی آواز پست رکھنے کا حکم ہے۔انھوں نے مزید کہا پی ٹی آئی کے قائدین مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ جواز بھی پیش کر رہے ہیں، یہ کھلی منافقت ہے، مدینہ منورہ میں ننگے پائوں چلنا ادب کی علامت ہے، لیکن بارگاہِ مصطفوی میں آواز پست رکھنا واجب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker