
لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پولیس کے اوچھے ہتھکنڈوں اور پنجاب اسمبلی کے ملازمین کو ہراساں کرنے کی مذمت کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پولیس کے ہتھکنڈوں کیخلاف اسمبلی قوانین کیتحت کارروائی پرغور کیا گیا ،
سپیکر پرویز الہی نے کہا کہ سیکرٹری کوآرڈی نیشن اسمبلی کوحراست میں لیناقابل مذمت ہے، آئی جی،کمشنر،ڈپٹی کمشنراوردیگرافسران اپنی حدودسے تجاوزنہ کریں۔سپیکر پرویز الہی نے مزید کہا کہ اسمبلی ملازمین اورارکان پارلیمنٹ کوہراساں کرناقابل مذمت ہے ۔





