پاکستان

گرمی نے چھکے چھڑا دیئے ، درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر جانے کا خدشہ،الرٹ جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے چاروں صوبوں کو ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے متوقع شدید گرمی کے حوالے سے مناسب اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔

 

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کے مطابق وزارت نے تمام صوبوں کو ہیٹ ویو کا باضابطہ الرٹ جاری کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ دنیا سمیت جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا  اورپاکستان سمیت بھارت کی سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

 

انہوں نے کہاکہ قبل ازوقت گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویوو اضافہ ماحولیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ کی علامت ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کو مارچ سے غیر متوقع گرمی کی شدید لہر کا سامنا کرنا پڑا اوراس سال پاکستان میں درجہ حرارت میں معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مارچ 1961 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker