
اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں نے سرکاری خرچ پر عمران خان کے علاج کی پیشکش کر دی ۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہاکہ غلطی ٹھیک ہوگئی، اب غلطی کے ذہنی علاج کی ضرورت ہےعمران نیازی کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کی ضرورت ہے "خاص حالت” میں خطاب کرنے والے کو علاج کی ضرورت ہےکوئی اسے ہسپتال لیجائے ،
سرکاری خرچ پر علاج کرانے کو تیار ہیں جو 20 کلو مجھ پر ڈالی تھی،اس کا کچھ کوٹہ خود تو نہیں رکھ لیا؟معیشت تباہ کرکے ” میر جعفرنیازی“ نے پاکستان کے خلاف سازش کی تھی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت بدلتے ہی "امپورٹڈ وزیر اینڈ مشیر” واپس ایکسپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔





