
نیویارک(آئی پی ایس)نیٹ فلکس کے حصص پینتیس فیصد سے زائد گر گئے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک دہائی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اس اسٹریمنگ کمپنی کے سبسکرائیبرز میں کمی آئی ہے۔ مجموعی طور پر، پچھلی سہ ماہی کے دوران نیٹ فلکس نے دو لاکھ سبسکرائبرز کھو دیے ہیں ۔ اسٹاک مارکیٹ کے اندازوں کے مطابق یہ اسٹریمنگ کمپنی موجودہ سہ ماہی میں مزید 2 ملین صارفین کو کھو دے گی۔
نیٹ فلکس نے اس صورتحال کے لیے روس کی مارکیٹ سے انخلا، افراط زر اور کاروباری مقابلے کوذمہ دار ٹھرایا ہے۔ اس نقصان کے نتیجے میں نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئرنگ پر کریک ڈاؤن کرنے اور کم لاگت، اشتہارات سے تعاون یافتہ سبسکرپشن درجے کو متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے۔