پاکستان

ڈپٹی سپیکرقاسم سوری نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے استعفی دے دیا، قاسم سوری نے استعفیٰ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹنے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔

ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں آج ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی جو استعفے کے بعد اب ضروری نہیں ہو گی۔ اپوزیشن نے 8 اپریل کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

 

دوسری جانب اجلاس میں نئے اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب کا عمل بھی مکمل ہوگا۔ راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہو چکے ہیں۔اسپیکر کے عہدے کے لیے سابق وزیراعظم کے مقابلے میں کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ نومنتخب اسپیکر قومی اسمبلی آج ہی عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker