پاکستانتازہ ترین

قاسم سوری کیخلاف ن لیگ کی درخواست پر لارجربنچ تشکیل، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن نے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کا قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی۔

 

عدالت نے درخواست کو کل سماعت کے لیے مقررکرتے ہوئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ ، جسٹس عامر فاروق ، جسٹس بابر ستار ہر مشتمل ہوگا۔مسلم لیگ ن نے درخواست میں موقف پیش کیا کہ 13 اپریل کا سرکلرجس میں اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کیا گیا آئین سے متصادم ہے۔ن لیگ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی اسپیکرکواسپیکراسمبلی کے الیکشن کے لیے فوری اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے۔

 

سیکریٹری پارلیمانی افئیرز اور سیکریٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے۔درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری، سیکریٹری پارلیمانی آفئیرز، سیکریٹری اسمبلی درخواست میں فریق ہیں۔ن لیگ کے مرتضی جاوید عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی۔وکیل منصوراعوان اور زینب جنجوعہ ایڈوکیٹ نے مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے درخواست دائر کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker