واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلیکیشن ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ فون میں وائی فائی یا ڈیٹا آن ہونے کے باوجود واٹس ایپ پر آف لائن دکھائی دیں تو یہ اب ممکن ہے۔سب سے پہلے واٹس ایپ کی ایپلیکیشن کھولیں
اور سیٹنگز میں جا کر اکانٹ کے آپشن کو منتخب کریں۔ وہاں سے پرائیویسی میں جا کر لاسٹ سین (Last Seen)کے آپشن کو کھولیں اور آن لائن اسٹیٹس کو منتخب کریں پھر آپ کے سامنے تین آپشن نمودار ہوں گے۔
پہلا ایوری ون (EVeryone)، دوسرا کنٹیکٹس اونلی (Contacts Only)اور تیسرا نوباڈی (Nobody) یہاں سے آپ نو باڈی منتخب کریں گے تو آپ کا اسٹیٹس ہر کسی کے لیے آف لائن ہو جائے گا۔ اس کے بعد اگر آپ آن لائن بھی ہوتے ہیں تو دوسروں کو آپ کا اسٹیٹس آف لائن ہی نظر آئے گا۔