
اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کا بڑا اقدام، کنول شوزب کو مرکزی ویمن ونگ کی صدر مقرر کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کنول شوزب کو پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدر مقرر کیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں صائمہ ندیم کو خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ، منورہ بی بی بلوچ کو سنیئر نائب صدر اور ڈاکٹر آسیہ اسد کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔





