اسلام آباد(آئی پی ایس)پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی دنیا کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کی بڑی خواہش پوری کردی۔واٹس ایپ کے مخصوص بیٹا ورژن صارفین کے لیے کمپنی نے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کرایا جس کے تحت وہ ایک ہی اکائونٹ کو موبائل، ویب، کمپیوٹر، پر استعمال کرسکتے تھے۔
کمپنی نے اس کے ساتھ ہی دائرے کو وسیع کرتے ہوئے ویب اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی ملٹی ڈیوائس سہولت پیش کی تھی۔ ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت کے تحت صارفین مختلف ڈیوائسز اور ویب ، ڈیسک ٹاپ پر بیک وقت ایک ہی اکائونٹ استعمال کرسکتے ہیں۔صارفین مرکزی یعنی جس ڈیوائس میں اکانئوٹ بنایا گیا ہو اس کے علاوہ چار مختلف ڈیوائسز پر انٹرنیٹ کے بغیر بھی موبائل استعمال کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کے صارفین گوگل پلے اسٹور سے واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ حاصل کرکے اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ایک مرتبہ بار کوڈ اسکین کرنے کے بعد مرکزی ڈیوائس پر ان کے پاس مختلف ڈیوائسز میں اکائونٹ جڑنے کا پیغام ظاہر ہوگا۔ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ مارچ کے آخر یا اپریل کے وسط تک صارفین کو یہ سہولت فراہم کردی جائے گی۔