پاکستان

حکومت کا منحرف ارکان اسمبلی کیخلاف پلان سامنے آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے اور مخصوص نشستوں پر نئے ارکان نامزد کیے جارہے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر انہیں اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا ہے۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک ہفتے بعد منحرف ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام ارکان تاحیات نااہل ہوں گے۔

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر بھی نئے ارکان نامزد کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے 20 سے زائد ارکان قومی اسمبلی مختلف وجوہات کی وجہ سے منحرف ہوگئے ہیں۔ جن میں سے کئی ارکان اس وقت سندھ ہاس اسلام آباد میں موجود ہیں۔منحرف ارکان قومی اسمبلی میں منتخب ارکان کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر نامزد کئے جانے والے ارکان بھی شامل ہیں۔

 

تحریک انصاف کی 2 خواتین ارکان اور ایک اقلیتی رکن نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے 14 منحرف ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔شوکاز نوٹس میں منحرف ارکان اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ وہ 7 روز میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے سامنے پیش ہوکجر وضاحت دیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker